ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شاہین ہائی اسکول کا جماعت دہم کے جملہ نتائج 83.6فیصد

شاہین ہائی اسکول کا جماعت دہم کے جملہ نتائج 83.6فیصد

Sat, 13 May 2017 11:26:11    S.O. News Service

بیدر،12؍مئی(ایس او نیوز؍محمد امین نواز بیدر ) شاہین ہائی اسکول بیدر نے ہرسال کی طرح اس سال بھی شاندار نتائج حاصل کرتے ہوئے اس سال شاہین ہائی اسکول کا جماعت دہم کے جملہ نتائج 83.6فیصد رہے۔شاہین ہائی اسکول سے اس مرتبہ جملہ 415طلباء نے جماعت دہم کاامتحان تحریر کیا ۔347طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ڈسٹنکشن میں جملہ91طلباء و طالبات نے امتیازی کامیابی حاصل کی ۔درجہ اول سے جملہ27طلباء نے کامیابی حاصل کی ۔اور درجہ دو میں 32طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔شاہین ہائی اسکول بیدر کے 42طلباء نے 90فیصد سے زائد نشانات حاصل کئے ہیں ۔شاہین ہائی اسکول کے جماعت دہم میں سب سے زیادہ نشانات 98.4فیصد حاصل کرکے ٹاپ رہے ۔صدر معلمہ محترمہ مہر سُلطانہ نے جماعت دہم کی شاندار کامیابی پر نہایت ہی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے طلباء اور اولیائے طلباء کے ساتھ ساتھ تدریسی اسٹاف کو مبارکباد پیش کیں۔اور انھو ں نے کہا کہ شاہین ہائی اسکول کے طلباء و طالبات نے ہر مضمون میں بہتر نشانات حاصل کئے ہیں انھوں نے ان کے درحشاں مستقبل کے دعاؤں کرتے ہوئے ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کیا ۔


Share: